• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریسلنگ فیڈریشن معطل، پہلوان بھارتی جھنڈے تلے نہیں کھیلیں گے

ریسلنگ کی ورلڈ باڈی یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن نے بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کو معطل کردیا۔

یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کو خط کے ذریعے معطلی سے آگاہ کیا۔

یونائیٹد ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن نے بھارتی رُکنیت فیڈریشن کے انتخابات نہ کروانے کے سبب معطل کی ہے۔

بھارت کی ریسلنگ فیڈریشن کو 23 جون تک انتخابات کروانے تھے مگر فیڈریشن نے انتخابات منسوخ کردیے۔

معطلی کے سبب بھارتی ریسلرز ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن میں بھارتی جھنڈے تلے نہیں کھیل سکیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید