• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمین کی تنخواہوں کو SAP ایپلی کیشن پر منتقل کر دیا، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ پاکستان میں بلدیہ عظمیٰ کراچی پہلا ادارہ ہے جہاں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کو SAPایپلی کیشن پر منتقل کیا گیا ہے، آفیشل ویب سائٹ کی اپ گریڈیشن سے کے ایم سی سے متعلق تمام معلومات آن لائن دستیاب ہوں گی، ایپلی کیشن سے تنخواہوں ا ور پنشن کی ادائیگی نہ صرف تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی میں بہتری آئے گی بلکہ کے ایم سی کے مختلف محکموں میں کوئی بھی ملازم دہری تنخواہ حاصل نہیں کرسکے گا، یہ بات انہوں نے جمعرات کو صدر دفتر میں تنخواہوں اور پنشن کی SAPایپلی کیشن پر منتقلی اور کے ایم سی کی آفیشل ویب سائٹ کی اپ گریڈیشن کی افتتاحی تقریب میں کہی۔ میئر نے کہاکہ اس پروجیکٹ پر ’کلک‘ کے تعاون سے کام ہورہا ہے ۔اس موقع پر میئر کراچی کے نمائندہ برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی، میونسپل کمشنر سید افضل زیدی، مشیر مالیات غلام مرتضیٰ بھٹو اور محکمہ فنانس کے دیگر افسران کے علاوہ ’’کلک‘‘ کے نمائندے محمد آصف اور دیگر بھی موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید