• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کینیڈا کی نائب وزیراعظم کرسٹیا فری لینڈ کو حد رفتار سے تیز گاڑی چلانے پر پولیس نے 237 ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا۔

نائب وزیراعظم اور وفاقی وزیر خزانہ کرسٹیا فری لینڈ شمالی البرٹا میں میونسپلٹی گرینڈ پریری اور پیس ریور کے درمیان ہائی وے پر 132 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہی تھیں۔

البرٹا ہائی ویز پر زیادہ سے زیادہ رفتار کی حد 110 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، پولیس نے ان کی گاڑی کو روکا اور جرمانہ عائد کر دیا جو انہیں ادا کرنا پڑا۔

وہ کرائے کی گاڑی پر البرٹا اور جنگلات کی آگ سے متاثرہ افراد سے ملاقات کے لیے جا رہی تھیں۔

نائب وزیراعظم نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ میں گاڑی زیادہ تیز چلا رہی تھی اور میں آئندہ ایسا نہیں کروں گی۔

انہوں نے کچھ روز پہلے ہی تسلیم کیا تھا کہ ان کے پاس اپنی گاڑی نہیں ہے، وہ ٹورنٹو میں قیام کے دوران سائیکل اور مقامی ٹرانسپورٹ استعمال کرتی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید