جدہ ( شاہدنعیم) سعودی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اجازت نامے کے ساتھ زائرین کو مکہ میں مسجد حرام اور مدینہ میں مسجد نبوی جانے کی سہولت فراہم کریں، دوسری ذمہ داری ہے کہ مناسک کی تکمیل تک گروپ کے ساتھ رہیں۔ سعودی وزارت حج وعمرہ نے کچھ حقوق کی وضاحت کی ہے جو عمرہ کمپنیوں کو عازمین کے لیے نافذ کرنا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ ہر گروپ کے لیے ایک ملازم کا تقرر کرنا بھی ہدایات میں شامل ہے۔