• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم کو 39 لاکھ ڈالر کا قرض بمعہ سود ادا کرنے کا حکم

ولینگٹن (آئی ا ین پی ) نیوزی لینڈ کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم جینی شپلی کو 39 لاکھ ڈالر سود سمیت ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے یہ حکم ایک تعمیراتی کمپنی کے دیوالیے میں سابق وزیراعظم کے کردار پر سنایا ہے۔ شپلی 1997 سے 1999 تک نیوزی لینڈ کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں، وہ ایک تعمیراتی فرم کے بورڈ کی چیئرمین تھیں۔ اس کمپنی کو کئی برس مالی مشکلات کے بعد 2013 میں فروخت کیلئے پیش کردیا گیا تھا۔ کمپنی فروخت کرنے والوں نے سابق وزیراعظم شپلی اور ڈائریکٹرز کے خلاف الزام عائد کیا کہ انہوں نے کمپنی کو اس انداز میں چلایا کہ سخت نقصانات ہوئے۔

دنیا بھر سے سے مزید