سربراہ میڈیکل بورڈ پروفیسر جودت سلیم کا کہنا ہے کہ کمسن رضوانہ کی حالت میں مزید بہتری آئی ہے، گرافٹنگ کے بعد زخم بھرنے لگے ہیں۔
جودت سلیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رضوانہ کی گرافٹنگ کے بعد کل تیسری بار پٹیاں کی جائیں گی، گرافٹنگ سے چہرے، کمر اور کندھے کے زخم بھرنے لگے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ زخموں پر رضوانہ کی ٹانگوں کی کھال سے گرافٹنگ کی گئی ہے، کل پلاسٹک سرجری کی ٹیم سر کی گرافٹنگ کا فیصلہ کرے گی۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ رضوانہ کے سر کے زخم میں ابھی انفیکشن ہے لیکن اب وہ بیٹھ رہی ہے اور کھانا بھی کھا رہی ہے۔
جودت سلیم نے بتایا کہ رضوانہ ابھی ایسی حالت میں نہیں کہ اسے پیدل چلایا جائے۔