کراچی کی شارع فیصل اور نیشنل ہائی وے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی کےلیے جمع ہونے والے متعدد کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ فیصل سے تحریک انصاف کے 20 سے زائد کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ شاہ لطیف پولیس نے بھی پی ٹی آئی کے 10 کارکنوں کو حراست میں لیا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے کارکنان کی خواتین سمیت بڑی تعداد مزار قائد پہنچی، جبکہ پی ٹی آئی کی بائیک ریلی بھی شاہراہ قائدین پر پہنچی۔
پولیس نے شاہراہ قائدین پر نکالی جانیوالی ریلی پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔