رانی پور میں تشدد سے کمسن بچی فاطمہ کی ہلاکت کے کیس میں پولیس کی استدعا پر عدالت نے اسد شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کر دی۔
مرکزی ملزم اسد شاہ کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے سہولت کار کمپاؤنڈر امتیاز کو بھی ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت میں منتقل کیا جائے۔
عدالت نے اسد شاہ کے ڈرائیور اعجاز کو سہولت کاری کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔