کراچی (نیوز ڈیسک) سویڈن کی کاؤنٹی ورم لینڈ میں پولیس نے شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کاؤنٹی کے شہر کارلسٹاد میں ڈکیتیوں کے گینگ کی پرتشدد کارروائیوں کے پیشِ نظر برانڈڈ لباس یا زیور نہیں پہنیں بلکہ خراب کپڑوں میں ملبوس ہوں۔ نیشنل پولیس چیف اینڈرس تھورنبرگ نے خبردار کیا کہ سویڈش گینگ ایک سال میں 1,000نئی بھرتیاں کررہا ہے اور یہ حالات مزید خراب ہونے والے ہیں اور حکام کے پاس ملک بھر میں گینگ وار کے تیزی سے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لئے وسائل نہیں ہیں۔ حکام نے اندرون شہر اور ایسے مضافاتی علاقوں کی بھی نشاندہی کی ہے جہاں وارداتیں عام ہیں اور شہریوں کو ان علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔