لاہور (آئی این پی ) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کراچی میں مردم شماری سے سیٹیں بڑھیں گی جس کا فائدہ ایم کیو ایم پاکستان کو پہنچ سکتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا یہ قومی خوش قسمتی ہے کہ سب کا مردم شماری پر اتفاق رائے ہوا، سب کو معلوم تھا کہ مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں ہونی ہیں، سیاسی طور پر اگر اب کسی کو کوئی اور نعرہ زیادہ مناسب لگتا ہے تو لگائیں۔