• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ قتل کیس، مرکزی ملزم اسد شاہ کی کراچی منتقلی

کراچی (این این آئی)رانی پور میں گھریلو ملازمہ فاطمہ کی مبینہ تشدد سے ہلاکت کیس کا دائرہ تفتیش کراچی تک بڑھا دیا گیا۔ اے ایس پی گمبٹ نعمان ظفر کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری ملزم اسد شاہ کو مزید تفتیش کے لیے کراچی منتقل کر رہی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزمہ حنا شاہ اور فیاض شاہ کی گرفتاری اور کیس میں مزید تفتیش کے لیے اسد شاہ کو کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ ملزم اسد شاہ 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ہے۔ اس سے قبل30اگست کو مرکزی ملزمان کی معاونت کے شبے میں زیرحراست چاروں افراد کو بے گناہ قراردیا گیا تھا۔ پولیس نے ثبوت نہ ملنے پر سابق ایس ایچ او سمیت چاروں زیرحراست ملزمان کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے رہا کردیا تھا۔ ملزمان میں سابق ایس ایچ او امیر چانگ، ڈاکٹر عبدالفتاح میمن سمیت ایم ایس رورل ہیلتھ سینٹر علی حسن وسان اور ہیڈ محرر محمد خان شامل تھے۔
اہم خبریں سے مزید