• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اور اندرون سندھ، 24 گھنٹے میں آپریشن شروع، جلد امن ہوگا، صوبائی وزیر داخلہ

ٹھٹھہ(بیورو رپورٹ، شاہد صدیقی) نگراں صوبائی وزیر داخلہ حارث نواز نے کہا ہے کہ کراچی اور اندرون سندھ میں 24گھنٹے میں آپریشن شروع ہو جائیگا.

 آپریشن کی تیاری مکمل ہے، آج یا کل میں نئے افسران آجائیں گے جس کے بعد کچے اور پکے میں سب جگہ آپریشن ہوگا، سندھ میں با کردار اور پیشہ ور افسران تعینات کر رہے ہیں جس کے بعد صوبے میں جلد امن قائم ہو جائیگا.

 سیاسی انتقامی کارروائی نہیں کر رہے،۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدین جاتے ہوئے مکلی بائی پاس پر میڈیا سے مختصربات چیت کرتے ہوئے کیا۔ 

حارث نواز نے کہا کہ ہم کراچی اور اندرون سندھ کو امن کا گہوارہ بنائینگے، پورے سندھ میں انٹیلی جینس بیسڈ کارروائیاں ہونگی.

 گھوٹگی ،کشمور،جیکب آباد ،کندھ کوٹ میں آپریشن کی مکمل تیاری کرلی ہے کچے اور پکے میں سب جگہ آپریشن ہوگا، ہم کسی کیخلاف سیاسی انتقامی کارروائی نہیں کر رہے ہیں اگر کسی کے خلاف نیب یا دیگر کیسز ہیں تواس کیخلاف کارروائی ہورہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید