• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
----فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
----فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگست کے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔

اگست کے پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ کے لیے پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر شاداب خان کو نامزد کیا گیا ہے۔

دونوں کھلاڑیوں کو افغانستان سے سیریز اور نیپال کے خلاف ایشیا کپ کے میچ کی کارکردگی پر نامزد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن کو بھی نامزد کیا ہے۔

پلیئر آف دی منتھ کا انتخاب فینز کے ووٹ اور ووٹنگ اکیڈمی کی آراء کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید