بیجنگ(اےایف پی)چین نے آبنائے تائیون سے امریکی اور کینیڈین جہازوں کے گزرنے کے بعد اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ ایک فوجی ترجمان کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے خطے میں بحری اور فضائی مشقیں کی ہیں اور فوج کو مسلسل تیار رہنے کا حکم دیا گیاہے۔