کراچی( اسٹاف رپورٹر )سندھ میں سرکار اور پولیس کمان کے بدلنے سے بھی شہر قائد کے کے حالات نہ بدل سکے۔اگست کے 31دنوں میں 50 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ماہ اگست میں وارداتوں کی تعداد8ہزار207رہی، یومیہ اوسطاً 265 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔سی پی ایل سی کے مطابق جولائی کی نسبت اگست میں گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں300فیصد اضافہ ہوا۔جولائی کے مقابلے اگست میں39فیصد موٹرسائیکلیں،23فیصد موبائل فونز چھیننے کی وارداتیں بڑھ گئیں۔اگست 2023 میں جولائی کی نسبت گاڑی چوری میں 25فیصد،موٹرسائیکل چوری میں6فیصد اضافہ ہوا۔ اگست میں کراچی والوں سے2582 موبائل فونز،790موٹرسائیکلیں،48گاڑیاں چھینی گئیں۔ شہریوں کی 4604 موٹرسائیکلیں اور183 گاڑیاں چوری بھی ہوئیں۔ جولائی 2023کے دوران شہر میں اسٹریٹ کرائم کی7ہزار162وارداتیں ہوئی تھیں۔