• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو پیپلز پارٹی کے جبری قبضے سے آزاد کرالیں گے، ایم کیو ایم

کراچی( اسٹاف رپورٹر) اس شہر میں جب بھی انقلاب آیا ہے اسکی ابتداء لیاقت آباد سے ہوئی ہے اور اس شہر میں آنے والے انقلاب کے ملک کی سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں، انشااللہ ہم سندھ بلخصوص کراچی کو پیپلز پارٹی کے جبری قبضے سے آزاد کر الیں گے، ہمارے شہر کے لوگوں کو نہ پانی میسر ہے نہ روزگار، نہ تعلیم اور یہ سب پیپلز پارٹی کی متعصب سندھ حکومت نے 15سال سے زائد عرصے میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے لیاقت آباد ٹاؤن کے جنرل ورکرز اجلاس میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی کنوینر انیس قائمخانی، اراکین رابطہ کمیٹی، سی او سی ، ٹاؤن اور یوسیز کے ذمہ داران سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج سے پچاس برس قبل کوٹہ سسٹم نافذ ہوا جو دراصل سندھ کے متعصب حکمران کی جانب سے سندھی اور مہاجر کی تقسیم تھی، اس کوٹہ سسٹم کو ختم کرنے کی ایک طویل جدوجہد ہے جو 40سالوں پر محیط ہے۔
اہم خبریں سے مزید