• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھنیے اور پودینے کو تازہ رکھنے کے 6 آسان طریقے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سبز پتوں پر مشتمل جڑی بوٹیاں، ہرے مسالے میں شمار کیے جانے والے اجزا  دھنیہ اور پودینہ یوں تو ہر گھر میں استعمال ہوتا ہے مگر جَلد خراب ہو جانے کے سبب اِن کی مدتِ استعمال بہت کم ہوتی ہے۔

صحت پر متعدد طبی فوائد رکھنے والے دھنیے اور پودینے کا استعمال کھانوں میں ذائقہ اور خوشبو بڑھانے کے لیے کیا جاتا ہے۔

ان سے بننے والی چٹنیاں یا رائتہ کسے نہیں پسند، مگر اِنہیں غذائیت سمیت محفوظ رکھنا ایک بڑا مشکل مرحلہ ہوتا ہے جسے چند ٹپس اپنا کر آسان بنایا جا سکتا ہے اور اِن کے استعمال کی مدت کو طویل بنایا جا سکتا ہے۔

دھنیے اور پودینے کو دیرپا استعمال کے قابل بنانے کے لیے چند ٹپس درج ذیل ہیں:

ہرا دھنیہ اور پودینہ فریج میں بھی بہت جَلدی خراب ہو جاتا ہے، ان کو زیادہ عرصے تک محفوظ رکھنے کے لیے سب سے پہلے اِن کی جڑیں کاٹ لیں تاکہ اِن میں سے ہوا کا گزر بہتر ہو سکے اور نمی پیدا نہ ہو۔

بعد ازاں اِنہیں مٹی سے پاک بنانے کے لیے اچھی طرح سے ٹھنڈے پانی کے ساتھ دھو کر پانی سکھا لیں۔

دھنیے اور پودینے کو فریج میں رکھنے سے قبل ان میں موجود خراب پتیوں کی صفائی کر لیں۔

اب اِنہیں کسی اخبار یا کاغذ میں لپیٹ کر ایئر ٹائٹ ڈبے میں محفوظ کر لیں اور فریج میں رکھ دیں۔

دھنیے اور پودینے کو طویل عرصے تک محفوظ رکھنے کے لیے اِنہیں چاپ (کتر لیں) کر لیں، اب اِنہیں آئس کیوب ٹرے میں زیتون کے تیل کے ساتھ محفوظ کر لیں، اس عمل سے دھنیے اور پودینے کو کافی لمبے عرصے تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بازار میں اگر دھنیہ اور پودینہ جڑوں سمیت دستیاب ہے تو گھبرائیں نہیں، ان جوڑی بوٹیوں کی جڑوں کو صاف پانی میں بھگو دیں، اس طرح سے یہ دونوں اجزا تازہ رہیں گے بشرطیکہ اِن کا پانی تبدیل کرتے رہیں۔

صحت سے مزید