معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک ٹیسلا کے بارے میں شائع ہونے والی ایک نئی سوانح حیات میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ان کے ہاں ایک اور بچے کی پیدائش ہوئی جسے خفیہ رکھا ہوا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک کی زندگی کے بارے میں لکھی گئی ایک کتاب جوکہ 12 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے، اس کتاب میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایلون مسک اور ان کی سابقہ گرل فرینڈ گلوکارہ گرائمز کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا نام ’تاؤ(Tau)‘ رکھا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ایلون مسک کے اس بیٹے کے بارے میں یا اس کی پیدائش کے بارے میں کچھ خاص تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں کیونکہ ایلون مسک نے اپنے اس نومولود بچے کی شناخت کو خفیہ رکھا ہوا ہے۔
یاد رہے کہ ایلون مسک اب 3 مختلف خواتین کے ساتھ 10 بچوں کے والد ہیں۔
ایلون مسک کے اس سے قبل 9 بچے ہیں، جن میں ان کی پہلی بیوی جسٹن مسک سے 5 بچے، گرل فرینڈ، کینیڈین گلوکارہ گرائمز سے 2 بچے اور اپنی نیورو ٹیکنالوجی فرم نیورالنک کی ایک اعلیٰ ایگزیکٹو شیون زیلیس سے 2 جڑواں بچے شامل ہیں۔