کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نگراں سندھ حکومت نے بورڈ آف ریونیو سندھ میں بڑے پیمانے پر مختار کار اور سب رجسٹرارز کے تبادلوں وتقرریوں کے احکامات جاری کئے ہیں ،ریونیو ڈیپارٹمنٹ حید رآباد کی جانب سے 11 ستمبر کو جاری کردہ نوٹی فیکشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے خط کی روشنی میں ذمہ دار اتھارٹی کی منظوری کے بعد صوبے بھر کے مختار کاروں کےتقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے جا رہے ہیں ،اس نوٹی فیکشن کے مطابق صوبے کے 170 مختار کاروں کے تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں نوٹی فیکشن کے مطابق کراچی کے بیشتر مختار کار جو کہ ایک عرصہ سے یہاں تعینات تھے انھیں اندرون سندھ بھیج دیا گیا ہے جبکہ ایک دوسرے نوٹی فیکشن میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے 38 سب رجسٹرارز کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے ،اور کراچی میں تعینات سب رجسٹرارز کو صوبے کے مختلف شہروں میں بھیج دیا گیا ہے۔