کراچی (افضل ندیم ڈوگر) انڈونیشیا کی سرکاری ایئر لائن کا اے ٹی ار طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے کراچی ایئرپورٹ پھنس گیا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گرودا انڈونیشیا انٹرنیشنل ایئر لائن کا اے ٹی آر600-72طیارہ 50روز سے کراچی میں موجود ہے۔ رجسٹریشن PK-GAD کا حامل طیارہ 26 جولائی کو سری لنکا کے متلا راجا پاکسا ایئرپورٹ ہمبنٹوٹا سے کراچی پہنچا تھا۔ طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ری فیولنگ کے بعد متحدہ عرب امارات جانا تھا۔ سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے ٹیک آف سے قبل طیارے کے انجن میں فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔