کراچی(این این آئی)کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 18سے 20ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کی شام سے مون سون ہوائوں کا سلسلہ مشرقی سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے زیراثر کراچی ڈویژن میں 20ستمبر تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران سندھ کے ضلع جامشورو، ٹھٹھہ ، عمر کوٹ ، تھر پارکر اور سانگھڑ میں ہلکی بارش جبکہ اتوارسے 19ستمبر کے دوران خیرپور، بدین ، سجاول سمیت دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔