• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ 2023ء کا فائنل ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا مختصر ترین فائنل میچ بن گیا جو صرف 21 اعشاریہ 3 اوورز میں ختم ہوا۔

ایشیا کپ کا یہ فائنل سری لنکا اور بھارت کے درمیان ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا تیسرا مختصر ترین میچ بھی ثابت ہوا۔

نیپال اور امریکا کے درمیان 2020 میں کھیلا گیا میچ صرف 17 اعشاریہ 2 اوورز میں مکمل ہوا تھا جبکہ 2001ء میں سری لنکا اور زمبابوے کا درمیان کھیلا گیا میچ صرف 120 گیندوں پر ہی پایہ تکمیل تک پہنچ گیا تھا۔

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 2021ء چیمپئن ٹرافی کا فائنل 40 اوورز کا ہوا تھا کیونکہ بارش کے باعث میچ 20، 20 اوورز تک محدود کیا گیا تھا۔

بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2019ء میں سہ فریقی ٹورنامنٹ کا فائنل 46 اعشاریہ 5 اوورز میں مکمل ہوا تھا۔

سال 2000ء میں شارجہ کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم سری لنکا کے خلاف 54 رنز پر آوٹ ہوگئی تھی۔

آج بھارت نے 37 گیندوں پر ہدف حاصل کرکے تیز ترین فائنل جیتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید