کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے سینٹر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی سمیت سب نے کراچی کے ساتھ دھوکا کیا، ماضی میں ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں لیکن باقی پارٹیوں سے کم غلطیاں کی ہیں، آپ کے پاس ہمارے سوا کوئی آپشن نہیں ہے اورمیرے پاس موجود لوگوں میں سے پڑھے لکھے ایماندار لوگوں کو ایوانوں میں بھیجنا چاہتا ہوں، وہ شاہ فیصل ٹاؤن کے زیر اہتمام جنرل ورکز اجلاس سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے علاوہ کراچی کے عوام کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔