کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کابینہ نے وزیر داخلہ بریگیڈیئر ( ر ) حارث نواز کو 3 کروڑ 8 لاکھ 87 ہزار 79 روپے کی نئی بلٹ پروف گاڑی خریدنے کی اجازت دے دی ،محکمہ داخلہ نے ایک سمری نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ نگراں وزیر داخلہ کو عہدے کے لحاظ سے اور حساسیت اور ممکنہ دھمکیوں کے پیش نظر نئی بلٹ پروف گاڑی خرید کردی جائے،علاوہ ازیں رواں مالی سال 2023-24ء میں محکمہ داخلہ کے لئے نئی گاڑیاں خریدنے کے لئے 2 کروڑ 78 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔