• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ فیکٹری کیس، حماد صدیقی کو واپس لانے کیلئے سیکرٹری داخلہ طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس میں مفرور ملزم حماد صدیقی کو واپس لانے سے متعلق آئندہ سماعت پر چیف سیکرٹری سندھ اور وفاقی سیکرٹری یا ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو پیش ہونے کا حکم دیدیا، جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ259شہری جاں بحق ہوگئے کسی کو اس کا احساس ہی نہیں، عدالت نے ریمارکس دیئے وزارت داخلہ کی کارکردگی بہت ناقص ہے، بلکہ غفلت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ ہائی کورٹ میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مفرور ملزم حماد صدیقی کو پاکستان واپس لانے سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت کی طلبی کے باوجود وفاقی سیکرٹری داخلہ، آئی جی اور ہوم سیکرٹری سندھ پیش نہیں ہوئے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا، سیکشن افسر وزارتِ داخلہ اور فوکل پرسن محکمہ داخلہ سندھ پیش ہوئے۔ پیش ہونے والے افسران عدالت کو مناسب معاونت فراہم نہ کرسکے۔
اہم خبریں سے مزید