کراچی ( جنگ نیوز)یورپ اور مشرق وسطیٰ کے عرب ممالک کے تقریباً 30وزرائے خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر الگ سے ایک نیا اقدام کریں گے جس کا مقصد اسرائیل فلسطینی امن منصوبے کا احیا ہے۔ اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس ’’ یوم امن کوشش‘‘ کے نام سے ہونے والے اقدام کو یورپی یونین، سعودی عرب، عرب لیگ، مصراور اردن کی حمایت حاصل ہے اور ان سب ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ وہ امن کی حمایت کے اس پیکج کو اسپورٹ کریں گے اور جس سے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کو آئندہ مہینوں میں فوائد حاصل ہوں گے۔ ان ممالک کے شرکا نے تین ورکنگ گروپ بنائے ہیں جو کہ اس پیکج کے اجزائ تیار کرین گے۔