دنیا کا سب سے بڑا حلال فوڈ فیسٹیول برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ حلال فوڈ فیسٹیول 23 اور 24 ستمبر کو منعقد ہوگا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اب آٹھویں سال ورلڈ حلال فوڈ فیسٹیول کوئین الزبتھ اولمپک پارک کے لندن اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق اس فیسٹیول میں حلال کھانے اور شاپنگ اسٹالز بھی لگائے جائیں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فیسٹیول میں سیکڑوں مشہور شیفس مزے دار کھانوں کی ترکیب بتائیں گے اور ساتھ لائیو کوکنگ اور مختلف مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
لندن اسٹیڈیم کے سی ای او گراہم گلمور نے کہا ہے کہ ہمیں تیسرے سال کے لیے اس ناقابل یقین فوڈ فیسٹیول کا دوبارہ خیرمقدم کرنے کی ہے، ہمارا مقام اس تقریب کے لیے موزوں ہے جو مشرقی لندن کے قلب میں مسلم کمیونٹی کے کھانے، موسیقی اور ثقافت کو ایک ساتھ لاتا ہے۔