گزشتہ دنوں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے ملک کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی 10 سالہ بیٹی کے ہمراہ ایک فوجی پریڈ میں شرکت کی۔
شمالی کوریا کی یہ ملکی تاریخ کی کسی بھی قسم کی پہلی تقریب تھی کہ جہاں کم جونگ اُن نے اپنی 10 سالہ بیٹی، اپنی ممکنہ جانشین کم جونگ اے کے ساتھ شرکت کی تھی۔
کم جونگ اُن کی 10 سالہ بیٹی کم جونگ اے نے پہلی بار ملکی سطح پر منعقدہ تقریب میں حصہ لیا تھا اور کُھل کر دنیا کے سامنے آئی۔
شمالی کوریا کی فوجی پریڈ کی اس تقریب کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کم جونگ اُن کی بیٹی کے چرچے ہو رہے ہیں۔
سوشل میڈیا کی جانب سے کم جونگ اے کو خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
ایکس سمیت انسٹاگرام اور فیس بُک پر وائرل ایک ویڈیو میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کو اپنی بیٹی کم جو اے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو سے متعلق سوشل میڈیا کا دعویٰ ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اپنی بیٹی کم جو اے کے ساتھ اپنے ملک کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک فوجی پریڈ میں شرکت کی ہے۔
کم جونگ اے سے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کم جونگ اُن کی واحد تصدیق شدہ اولاد ہے اور ممکنہ طور پر کم جونگ اُن کی جانشین بھی ہوسکتی ہے۔