جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے پرویز الہٰی کی 2 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی۔
چوہدری پرویز الہٰی کو محمد خان بھٹی تقرری کیس میں لاہور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
اینٹی کرپشن پنجاب نے جوڈیشل مجسٹریٹ سے چوہدری پرویز الہٰی کے 14 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جو عدالت نے مسترد کردی ۔
لاہور کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔
دوسری طرف لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہٰی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے حکم کے خلاف نیب کی اپیل ناقابلِ سماعت قرار دے دی ۔