• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 سال سے بند پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین اس سال بھی تنخواہ لینگے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گزشتہ 8 سال سے بند پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین رواں سال بھی تنخواہ وصول کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بغیر کام کیے تنخواہوں کی ادائیگی پر اس سال 1 ارب 24 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان اسٹیل مل کے مجموعی اخراجات کے لیے 10 ارب روپے بجٹ میں مختص کیے گئے ہیں۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے مالی وسائل دستیاب نہیں، 8 ہزار 779 ملازمین میں سے 5 ہزار 679 نوکری سے برخاست ہو چکے ہیں۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کی موجودہ تعداد 3 ہزار سے زائد ہے، جن کی ماہانہ تنخواہ کا بل 10 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل مل کے جون 2022ء تک مجموعی نقصانات 206 ارب روپے سے زیادہ تھے۔

تجارتی خبریں سے مزید