• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

680 ڈالر کا ’مسالہ کیکڑا‘، سنگاپورین ریسٹورنٹ میں خاتون سیاح کے ہوش اڑ گئے

سنگاپور جانے والی ایک جاپانی سیاح اس وقت حیران رہ گئی جب اسے کیکڑے کی ڈش کیلئے 680 ڈالر کا بل دیا گیا۔

جنکو شنبا نامی سیاح 19 اگست کو سنگاپور کے ریسٹورنٹ ’سی فوڈ پیراڈائز‘ میں کھانا کھانے گئی تھی۔

خاتون سیاح نے ’مسالہ لگے کیکڑے‘ آرڈر کیے تھے، ایک ویٹر نے انہیں بتایا تھا کہ یہ ڈش 20 ڈالر کی ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ فی 100 گرام کیکڑا 20 ڈالر کا ہے۔

شنبا نے کہا کہ کیکڑا پکانے سے پہلے انہیں اس کا مکمل وزن نہیں بتایا گیا۔

اس ہوشربا بل کو دیکھ کر شنبا نے ریسٹورنٹ انتظامیہ سے پولیس بلانے کا کہا۔

کچھ تکرار کے بعد ریسٹورنٹ نے انہیں 78 ڈالر کا ڈسکاؤنٹ دے دیا یعنی انہیں 602 ڈالر پھر بھی ادا کرنا پڑے۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ان کے اسٹاف نے کیکڑا پکانے سے پہلے ٹیبل پر لاکر دکھایا تھا۔

دوسری طرف خاتون نے سنگاپور ٹورزم بورڈ سے بھی رابطہ کیا اور ان کا کیس کنزیومرز ایسوسی ایشن آف سنگاپور کو بھیج دیا گیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید