مشہور زمانہ مارویل سیریز ’کیپٹن امریکا‘ کے اسٹار کرس ایونس نے اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا۔
اداکار نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 2023 میں ایک بھی دن شوٹنگ نہیں کی اور نہ ہی کبھی کرنے کا ارادہ ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران جب کرس ایونس سے پوچھا گیا کہ کیا وہ مارویل کی کسی دوسری فلم سے واپسی کریں گے تو اس پر کیپٹن امریکا نے جواب دیا کہ ایسا کرنا انہیں پسند ہوگا البتہ انکا فی الحال منصوبہ یہی ہے کہ وہ کم ہی اداکاری کریں۔
انہوں نے ساتھ میں کیپٹن امریکا کی تعریف کی اور یہ بھی کہا کہ وہ کبھی اس کے لیے نہ نہیں کہیں گے، اس فرنچائز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہترین رہا۔