لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان ریلویز نے گریڈ 19 کے 7 افسروں کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں ڈائریکٹر سیفٹی اشفاق علی تبسم اور تعیناتی کے منتظر حسین اللہ کی خدمات سی ای او وسینئر جنرل منیجر ریلوے کے سپرد کر دی گئی ہیں جبکہ گریڈ 19 میں ترقی کے بعد تعیناتی کے منتظر طاہر مسعود مروت کو ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایولیشن پلاننگ ڈویلپمنٹ و سیکرٹری ریل کوپ عارف الرحمن کو ڈائریکٹر سول منسٹر اف ریلوے کے ساتھ ساتھ سیکرٹری ریل کوپ کی ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ڈپٹی چیف پلاننگ سید عادل گل خٹک کو اسی عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تعیناتی کے منتظر امتیاز الحق کی خدمات سی ای او ریلوے کے سپرد، وزارت ریلوے میں جنرل ایڈمنسٹریشن کے طور پر خدمات انجام دینے والے گریڈ 19 کے افیسر محمد حفیظ کو ڈائریکٹر ویجیلنس ریلوے تعینات کر دیا گیا ہے۔