• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اردو کا ہیڈ کوارٹرز اور ریکارڈ کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم

کراچی( سید محمد عسکری)وفاقی وزارت تعلیم نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو سنڈیکیٹ کے اجلاس کی صدارت سے روک دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کا ہیڈ کوارٹر اور تمام متعلقہ ریکارڈ اسلام آباد منتقل کیا جائے۔ وفاقی وزارت تعلیم کے سیکشن افسر شکیل محمود بٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو کہا گیا ہے کہ روزمرہ اور فوری امور کو نمٹانے کے لیے ہنگامی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر قائم بطور قائم مقام وائس چانسلر، کے طور پر کام کرنا جاری کرنے کا خط جاری کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ آپ کو طویل مدتی مالی اور انتظامی اثرات کے حامل بڑے پالیسی فیصلے لینے کا حق نہیں تاہم وزارت تعلیم کے نوٹس میں آیا ہے کہ آپ سنڈیکیٹ کا اجلاس منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جب کہ آپ کی حیثیت قائم مقام VC کی ہے۔ چناچہ آپ اجلاس کی کی صدارت نہیں کرسکتے ۔ اس لیے آپ سے درخواست ہے کہ اپنے آپ کو ایسے تمام اقدامات سے باز رکھیں، ایسا نہ کرنے کی صورت میں وزارت کا 13 جون 2023 کا خط واپس لیا جا سکتا ہے۔ خط میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وفاقی اردو کے آرڈیننس CXIX 2002 کے باب II کے مطابق۔ یونیورسٹی کا ہیڈ کوارٹر تمام متعلقہ ریکارڈ، دفتری سامان وغیرہ کے ساتھ اسلام آباد میں تعینات ہونا چاہیے۔ وائس چانسلر، ٹریژرر، رجسٹرار اور دیگر تمام متعلقہ افسران/اہلکار اسلام آباد میں تعینات ہوں۔ لہذا وزارت کو مطلع کرنے کے بعد اسے ایک ہفتے کے اندر اس پر مثبت انداز میں عمل کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید