• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش نے پاکستان ویمن ٹیم کو ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین کے شہر ہانگزو میں ہونے والے 19 ویں ایشین گیمز کے خواتین کرکٹ ایونٹ میں پاکستان اور انڈونیشیا کی ٹیموں کے درمیان کوارٹر فائنل میچ بارش کی وجہ سے ممکن نہ ہو سکا۔ 

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے بہتر سیڈنگ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

بھارت نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ دو کوارٹر فائنلز جمعے کے روز کھیلے جائیں گے، جس میں سری لنکا کا مقابلہ تھائی لینڈ سے جبکہ بنگلادیش کی ٹیم ہانگ کانگ سے مقابلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان ایشین گیمز کے خواتین کرکٹ مقابلوں کا دفاعی چیمپئن ہے، اس نے 2010 اور 2014 کے ایشین گیمز ویمن کرکٹ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید