• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں ایک اور سکھ قتل، بھارتی میڈیا کی واقعے کو آپس لڑائی کا رنگ دینے کی کوشش

کینیڈا میں ایک اور سکھ رہنما کے قتل کے بعد بھارت نے واقعے کو آپسی لڑائی کا رنگ دینے کی کوشش شروع کردی۔  

ایک روز قبل بھارت سے علیحدہ وطن کا مطالبہ کرنے والے سِکھ رہنما سُکھ دول سنگھ کو کینیڈا کے شہر ونی پیگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

اس قتل کی ذمہ داری پہلے سے بھارتی پولیس کی حراست میں موجود لارینس بشنوئی نے سوشل میڈیا پر قبول کرلی۔ 

قید میں موجود لارینس بشنوئی نے اپنی فیس بک پوسٹ میں دعویٰ کردیا کہ سُکھ دول سنگھ کو انہوں نے قتل کیا ہے اور الزام لگایا کہ وہ گرلال برار اور وکی مڈوکھیرا کے قتل میں ملوث تھے۔ 

خیال رہے کہ بشنوئی احمدآباد میں اعلیٰ سطح کے تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی (این آئی اے) کی تحویل میں ہیں۔ 

لارینس بشنوئی پر گلوکار سدھوموسے والا کے قتل کا بھی الزام ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید