سپریم کورٹ آف پاکستان میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 28 ستمبر کو سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللّٰہ بنچ میں شامل ہوں گے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد دھرنا کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو کیو ایم) کے خلاف آبزرویشن دی تھی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 2019 میں فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔
وزارت داخلہ سمیت متاثرہ فریقین نے 15 اپریل 2019 کو نظرثانی درخواستیں دائر کی تھیں۔
فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلہ کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس بھی دائر کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی اور شیخ رشید کی جانب سے نظرثانی درخواست دائر کی گئی تھی
سپریم کورٹ نے 2017 میں فیض آباد میں ٹی ایل پی کے دھرنے پر از خود نوٹس لیا تھا۔