• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

13 اگست کو فیض آباد پہنچیں، TLP کی کارکنوں کو ہدایت

راولپنڈی (این این آئی) تحریک لبیک پاکستان نے کارکنوں کو 13اگست کو فیض آباد پہنچنے کی کال دیدی۔

 سیکرٹری اطلاعات ٹی ایل پی امجد رضوی کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگی گئی لیکن اجازت نہیں دی گئی، رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دیدی۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ سے پوچھنا چاہتے ہیں کیا ہم بھارت سے آئے ہیں؟ ہماری جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے، عمران خان کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت ہے تو ہمیں کیوں نہیں؟

امجد رضوی نے کہا کہ نظریہ پاکستان مارچ اور کانفرنس کیلئے کارکنوں کو 13اگست کو فیض آباد پہنچے کی کال دی جا چکی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ نظریہ پاکستان کانفرنس میں سربراہ تحریک لبیک پاکستان علامہ سعد رضوی کا بھرپور طریقے سے استقبال کرینگے اور ہمارے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔

اہم خبریں سے مزید