• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض آباد دھرنا کیس فیصلہ پر عدم عملدرآمد، سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد ( رپورٹ:،رانا مسعود حسین) عدالت عظمیٰ کے فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر عدم عملدرآمد کے حوالے سے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی ہے ،درخواست گزار خالد محمود نے نئی متفرق درخواست کے ذریعے و زارت دفاع ،داخلہ ، سکیورٹی اداروں ، پیمرسمیت مجموعی طور پر 18ریاستی اہلکاروں اور اداروں کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 6 فروری 2019کو فیض آباد دھرنا کا فیصلہ جاری کیا تھا جس پر آج تک کسی بھی ادارے نے عمل نہیں کیا ہے ، فریقین نے جان بوجھ کر سپریم کورٹ کے واضح احکامات پر عمل نہیں کیا۔

ملک بھر سے سے مزید