• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوری میں ملوث افراد کی نشاندہی پر سہولت کار لیسکو ملازمین کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) بجلی چوروں کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کا معاملہ، بجلی چوری کروانے والے لیسکو ملازمین بھی پولیس کے راڈار پر آگئے۔ گھریلو اور کمرشل صارفین جو بجلی چوری میں ملوث ہیں انکی نشاندہی پر انکے سہولت کار لیسکو ملازمین کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور پولیس نے رواں ماہ بجلی چوری کی 3674 ایف آئی آرز کا اندراج کیا۔ پولیس نے بجلی چوری میں ملوث 3872 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے۔
لاہور سے مزید