لاہور(خصوصی رپورٹر) اوورسیزپاکستانیوں کی سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمداشرف طور نے کہا کہ درست معاشی ترجیحات سے ملکی برآمدات بڑھ گئی ہیں،اس وقت ہماری ریاست اورقومی سیاست کسی مس ایڈونچر کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ وزیر اعظم میاں شہبازشریف کی طرف سے برآمدات مزید بڑھانے کی ہدایات اوراصلاحات خوش آئند ہیں۔ فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل سیّدعاصم منیر اپنی سحر انگیز قیادت اور بصیرت کے بل پرقومی معیشت کوواپس ٹریک پرلے آئے ہیں ۔