• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مین ہولز کی فوری نشاندہی کا عمل مکمل کیا جائے گا، نورالامین مینگل

لاہور (خصوصی رپورٹر) سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا ہے کہ خصوصی ٹیموں کے ذریعے موجودہ مین ہولز کی فوری نشاندہی کا عمل مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو خطرات سے محفوظ کیاجا سکے۔سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ مین ہول کورز چوری میں نشے کے عادی افراد کی تعداد کم جبکہ ایک منظم مافیا زیادہ سرگرم ہے جو اس ابہام کا برسوں سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مین ہول مافیا کو شکنجے میں لانے کے لیے سخت قوانین متعارف کرائے جائیں گے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام اضلاع میں قوانین کا یکساں نفاذ یقینی بنایا جائے گا۔ حکومت عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
لاہور سے مزید