• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ قائد اعظم اور کرسمس کے موقع پر لاہور بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور(کرائم رپورٹر)یومِ قائد اعظم اور کرسمس کے موقع پر لاہور بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کے مطابق دونوں مواقع کے پیش نظر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہری پُرامن ماحول میں تقریبات منا سکں مسیحی عبادت گاہوں کے ساتھ ساتھ تفریحی مقامات کو بھی بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، جبکہ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری کے ساتھ اسنائپرز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
لاہور سے مزید