• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائرین کیلئےتمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں، ڈاکٹر احسان بھٹہ

لاہور(خبرنگار)محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام دربار حضرت داتا گنج بخشؒ میں حضرت خو اجہ معین الدین چشتی ؒ کے814 ویں سالانہ عرس کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز حضرت خواجہ غریب نوازؒ" قومی تصوّف کانفرنس" سے ہوا۔ سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے حضرت خواجہ غریب نواز ؒ" قومی تصوّف کانفرنس" کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب دربار حضرت داتا گنج بخشؒ کو ʼʼ ماڈل شرائنʼʼ کے طور پر آراستہ کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کی روشنی میں،داتاؒ دربار زائرین کے لیے تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، پروفیسر ع اور خطیب داتاؒ دربارمفتی محمد رمضان سیالوی نے کہا کہ اولیاء کرام کا پیغام فرقہ واریت کے خاتمے اور قومی اتحاد کی بنیاد ہے۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی تعلیمات آج بھی معاشرتی اصلاح کا ذریعہ ہیں۔اہل ِ علم آپؒ کے افکار و تعلیمات سے اپنی زندگیوں کو نورِ معرفت سے فیض یاب کرتے ہیں۔ آپؒ کے اخلاق و کردار سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی استحکام سے ہی ترقی، خوشحالی اور مضبوط ریاست کی راہ ہموار ہوتی ہے
لاہور سے مزید