• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناسا نے سیارچے بینو کی مٹی کا اب تک کا سب سے بڑا نمونہ حاصل کرلیا

فوٹو سوشل میڈیا۔
فوٹو سوشل میڈیا۔

امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے زمین کے قریب دریافت ہونے والے کاربن سے مالا مال سیارچے بینو کی زمین سے مٹی کا اب تک کا سب سے بڑا نمونہ حاصل کرلیا۔

سائنسدانوں کو نمونے سے نظام شمسی کی تشکیل اور زمین کی ابتدا کے بارے میں اہم معلومات ملنے کی امید ہے۔

ناسا کا خلائی کیپسول سیارچے سے ڈھائی سو گرام مٹی کا نمونہ لے کر تین ارب نوے کروڑ میل کا فاصلہ طے کر کے امریکی ریاست یوٹاہ کے صحرامیں اُترا۔

اس سے پہلے جاپان کا خلائی مشن بھی دو بار سیارچے سے مٹی کے نمونے لے کر آیا ہے لیکن ان کی مقدار اس سے کہیں کم ہے۔

ناسا نے سیارچے بینو کی مٹی کا نمونہ حاصل کرنے کا مشن سات سال پہلے لانچ کیا تھا، زمین کےقریب کاربن سے بھرپور سیارچہ بینو 1999 میں دریافت ہوا تھا، سولہ سو فٹ کا یہ سیارچہ ہر چھ سال بعد زمین کے قریب سے گزرتا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید