• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے دور میں مبارک ولیج تک سڑک بنوائی، فراہمی آب کےلیے تین ڈیم بنوائے، مصطفیٰ کمال

  
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اپنے دور میں مبارک ولیج تک سڑک بنوائی، تین چھوٹے ڈیم بنوائے جن سے آج بھی پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔ 

مصطفیٰ کمال نے ان خیالات کا اظہار ماڑی پور کراچی میں الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ لیاری کو پانی فراہم کرنے کےلیے لائن ڈالی، ہم نے قانون میں رہتے ہوئے اپنا حق مانگا۔ 

مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ جب میں میئر تھا تو رات کو جاگ کر خدمت کرتا تھا، حکمرانوں نے نیک نیتی سے کام کیا ہوتا تو کراچی ترقی کرنے والے شہروں میں ہوتا۔ 

انہوں نے کہا کہ غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے ذریعے کراچی کا پانی بیچا جا رہا ہے۔

دوران خطاب مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی کے ایک دوست کے بیٹے کا کرنٹ لگنے سے انتقال ہونے سے متعلق بتاتے ہوئے کچھ دیر کی خاموشی بھی اختیار کی۔

قومی خبریں سے مزید