• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: ذوالفقار احمد ایڈووکیٹ اور طاہر بوستان ایڈووکیٹ کا استقبال

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے سابق چیئرمین اور سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور ذوالفقار احمد ایڈووکیٹ،چیئرمین پی این پی طاہر بوستان ایڈووکیٹ کا لندن ہیتھرو ائرپورٹ پہنچنے پر استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر لندن کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات حاجی راجہ اللہ دتہ، منور خان ذاکر حسین، عجب خان، گلستان خالد، بشارت خان، فرید خان، عارف ولایت، عمران خان، منیر حسین، یوسف ولایت، کاشر ارسلان، عطا اللہ، عبد القیوم، افضل خان، جاوید اقبال، راجہ رضوان قدیر، آصف خان، امجد حسین، خان ریاض، خالد بوستان، سکین تاج کے علاوہ اوورسیز کیمونٹی کے افراد شریک تھے۔ ذوالفقار احمد نے ائرپورٹ پر استقبال کیلئے آنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آزاد خطہ میں ان دنوں بنیادی حقوق کے حصول کیلئے تاریخ ساز عوامی تحریک عروج پر ہے جس کی قیادت روایتی سیاسی پارٹیوں نہیں کرہی ہے۔ ہماری تحریک جائز بنیادی انسانی حقوق کیلئے اور پرامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے خطہ میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیمیں پہلی بار متحد ہو کر اس تحریک کو آگے بڑھا رہی ہیں۔ ضلع میرپور میں تحریک کی قیادت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کر رہی ہے جب کہ آزاد جموں کشمیر کی تحریک کے ساتھ ہماری دو اہم مسائل مفت بجلی کی فراہمی ، آٹے پر سبسڈی ہے جب کہ دیگر مقامی مسائل کے حوالہ سے بھی مکمل ہم آہنگی ہے۔ آزاد خطہ سے ابھرنے چنگاری پاکستان میں بھی پہنچ گئی ہے اور وہاں بھی پشاور سے لے کر کراچی تک عوام مہنگائی، بیروزگاری، طبقاتی نظام کے کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے کہا ہماری تحریک محنت کشوں،عام مزدوروں، طلبا، کسانوں اور پسے ہوئے طبقات کی تحریک ہے ۔ اس موقع پر پارٹی چیئرمین طاہر بوستان ایڈووکیٹ نے بھی استقبال کیلئے آنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ ہمارا دورہِ سیاسی و معاشی طور پر قابل فخر اوورسیز کشمیری جو قیمتی اثاثہ ہیں، سے برطانیہ کے مختلف شہروں میں رابطہ مہم کیلئے ہے۔دونوں رہنماؤں نے بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر میں دہلی سرکار کی طرف سے ظلم ، وحشیانہ روش اور جبر کی پرزور مذمت کی اور حالیہ فوجی کارروائیوں و بے گناہ کشمیری عوام کے قتل عام کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس آپریشن کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ حاجی اللہ دتہ، ذاکر حسین، منور خان، عجب خان، جاوید اقبال نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔
یورپ سے سے مزید