• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او آئی سی سیکریٹری جنرل کی پاکستان، ایران اور ڈنمارک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جدہ (شاہدنعیم) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں او آئی سی اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے علاوہ او آئی سی کے ایجنڈے کے اہم موضوعات جیسے مسئلہ فلسطین، کشمیر اور اسلاموفوبیا سے نمٹنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگراں پاکستانی وزیر خارجہ نے ان ایشوز کے حوالے سے او آئی سی کے کردار کو سراہا۔ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن سے بھی ملاقات کی۔ ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کو ڈنمارک کی جانب سے مقدس کتابوں کی بے حرمتی کو جرم قرار دینے کے لیے ایک قانون بنانے کی تجویز سے آگاہ کیا۔ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر او آئی سی کے موقف کا اعادہ کیا جیسا کہ اور آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے فیصلے میں بیان کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ’ متعلقہ ممالک اس طرح کے واقعات کو روکنے کےلیے اقدامات کریں۔

دنیا بھر سے سے مزید