• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2017ء کی ڈوبی معیشت اور ملک کو نوازشریف باہر نکالیں گے: جاوید لطیف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 2017ء کی ڈوبی معیشت اور ملک کو نواز شریف باہر نکالیں گے۔

جاوید لطیف نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ یو اے ای، قطر، سعودی عرب اور چین سے معاملات طے کریں گے، آئی ایم ایف، آئی پی پیز سے معاہدوں کے گرداب سے نکالنے کے لیے ازسرِ نو دیکھیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا پاکستان کے لیے عزم، پختہ ارادہ، فکرمند ہونا دیکھ کر اطمینان ہوا، کارکن لیڈر کو سمجھانے نہیں جاتا، کارکن اپنی رائے دیتا ہے۔

جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ سب کے لیے ہونی چاہیے، ن لیگ تمام سیاسی قوتوں کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ مانگتی ہے، میں لیول پلیئنگ فیلڈ 9  مئی کے دہشت گردوں کے لیے نہیں مانگ سکتا، ہم اپنے ریاستی اداروں کے خلاف مسلح جدوجہد کرنے والے لوگ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ کا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے پیٹرول بم کبھی نہیں بنائے، ہم نے مسلح جتھے تیار نہیں کیے، نگراں وزیرِ داخلہ اپنی محدود سوچ کے مطابق بات کر رہے ہیں۔

جاوید لطیف نے یہ بھی کہا ہے کہ تمام ریاستی اداروں میں خود احتسابی پر عمل کرنے کا طریقہ کار موجود ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف عدم اعتماد کرنا ہماری خواہش نہیں، ریاست کی ضرورت تھی۔

قومی خبریں سے مزید