• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناسا نے خلاء سے کہکشاں کا ایک دلکش منظر دکھا دیا

سومبریرو گیلکسی----فوٹو ناسا
سومبریرو گیلکسی----فوٹو ناسا

نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (NASA) نے سومبریرو گیلکسی کی ایک دلکش تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

ناسا کی ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ کئی برسوں سے خلاء کی مسحور کن تصاویر کھینچنے کے لیے مشہور ہے۔

اس بار امریکی خلائی ایجنسی کی ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ نے خلاء میں موجود سومبریرو گیلکسی کے ایک انتہائی خوبصورت منظر کی تصویر لی ہے۔

ناسا نے اس تصویر کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

اس تصویر کے بارے میں کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ سومبریرو گیلکسی کی یہ تصویر ناسا کے ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ اور اسپٹزر اسپیس ٹیلی اسکوپ سے لی گئی ہے۔

کیپشن میں بتایا ہے کہ ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ نے اس کہکشاں کی تصویر مناسب روشنی میں لی ہے جبکہ اسپٹزر ٹیلی اسکوپ نے اس کو 4 مختلف نیلے، سبز، نارنجی اور سرخ مائیکرون میں دکھایا ہے۔

کیپشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سومبریرو گیلکسی یہاں قریب قریب نظر آتی ہے، اس اسپائرل گیلکسی کا قطر 50000 نوری سال ہے، جو ہماری ملکی وے گیلکسی کے سائز کا تقریباً نصف ہے اور سائنسدانوں کا اندازہ ہے کہ سومبریرو گیلکسی کے مرکز میں ایک بلیک ہول ہے جو ہمارے سورج سے تقریباً ایک ارب گنا زیادہ بڑا ہے۔

 کیپشن کے آخر میں بتایا گیا ہے کہ تصویر میں سومبریرو گیلکسی کے بائیں اور دائیں کنارے سرخ، حلقوں کا درمیانی حصہ پیلا اور سبز جبکہ گیلکسی کا مرکز سفید کور کے ساتھ ہلکے نیلے رنگ کا نظر آرہا ہے۔ 

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گیلکسی کی اس خوبصورت تصویر کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید